پشین،ڈی سی کمپلیکس میں بلوچستان عوامی پارٹی مرکزی کونسل ممبر حاجی حبیب الرحمن کی قیادت میں پاک فوج حق میں ریلی نکالی گئی

منگل 10 مئی 2022 15:39

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) ڈی سی کمپلیکس میں بلوچستان عوامی پارٹی مرکزی کونسل ممبر حاجی حبیب الرحمن کی قیادت میں پاک فوج حق میں ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء نے قومی اور باب پارٹی کے پرچم پینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ریلی میں شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی رہنما مرکزی کونسل ممبر حاجی حبیب الرحمن ترین نے کہاکہ ہم اپنے پاک فوج کی دفاع کے لیے ہر وقت تیار اور چوکس ہے پاک فوج نے اس وطن کی دفاع کے لیے جان کی قربانیاں دی ہے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہے فوج کے خلاف کسی قسم کی تنقید برداشت نہیں کرینگے فوج ایک نیوٹرل ادارہ ہے انکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے جو لوگ بھی ہمارے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

۔\378

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں