23مارچ قومی دن ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک آزاد اور خود ؂مختیار ملک میں زندگی بسر کررہے ہیں ،ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان

جمعہ 23 مارچ 2018 22:05

پشین۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء)ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے کہاہے کہ 23مارچ قومی دن ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک آزاد اور خود ؂مختیار ملک میں زندگی بسر کررہے ہیں یہ وہ قومی اور تاریخی دن ہے جس دن ہم اپنے گریبانوں میں جھانک کر خود کا احتساب کرتے ہیںجو ہم سب کا سیاسی اور اخلاقی فریضہ ہے ہمیں اپنے قومی ہیروز ہمیشہ یاد رہینگے جیسے قائداعظم محمد علی جناح نے وطن کیلئے قربانیاں دی اسی طرح خان عبدالصمد خان شہید خان عبدالغفار خان بابا اور یوسف عزیز مگسی کا بھی یوم پاکستان کیلئے اہم کردار ادا کرنے اور بے پناہ قربانیوں سے چشم پوشی اختیار نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار 23مارچ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قرار داد کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان ایک ایسا خود مختیار ملک ہوگا جس میں آباد تمام اقوام برابری کی بنیاد پر رہیں گے جمہوریت ہوگی اور جمہورکی حکمرانی ہوگی عوام کی سرومال کے تحفظ اس سے مشروط ہے۔ آئین و قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی بھی قرارداد کا حصہ تھا سرکار عوام کے خدمتگار اور عوامی نمائندے ان کے وکیل ہونگے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں