7اکتوبر 1983ء کے شہدا جمہوریت اور 11اکتوبر 1991ء کے شہدا وطن کی تاریخ ساز قربانیاں مشعل راہ ہیں ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

جمعرات 4 اکتوبر 2018 22:29

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ 7اکتوبر 1983ء کے شہدا جمہوریت اور 11اکتوبر 1991ء کے شہدا وطن کی تاریخ ساز قربانیاں حقیقی جمہوریت کے قیام اور وطنی مفادات کے تحفظ وقبضہ گیری کے خلاف جاری جدوجہد کیلئے مشعل راہ ہے ان عظیم شہدا ء نے اپنے سروں کے نذرانے دیکر آمریت اور قبضہ گیری کیخلاف جدوجہد کو حقیقی انجام تک پہنچانے کو اپنے خون سے تقویت دی پارٹی عہدیدار اور کارکن 7اکتوبر 2018ء بروز اتوار صبح 10بجے پشین بازار میں شہدا کی یاد میں ہونیوالے پروگرام میں بھرپور شرکت کریں ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری سردار مصطفی خان ترین ‘صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان ،مرکزی کمیٹی کے ا راکین سابق ایم پی اے سید لیاقت آغا، ضلعی معاون سیکرٹری حاجی عبدالحق خان ابدال اور دیگر ضلعی معاونین نے پارٹی کے ضلعی ایگزیکٹو اور ضلعی کمیٹی کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاسوں میں متعدد امور پر فیصلے کیئے گئے اور ضلع پشین کے تمام علاقائی یونٹوں وابتدائی یونٹوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق شہدا کے برسیوں کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اس کے بانی سالار شہداء خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی روز اول کی شروع کردہ تحریک سے لیکر آج تک پارٹی قیادت رہنمائوں کارکنوں نے کبھی بھی کسی بھی آمریت کا ساتھ نہیں دیا بلکہ ہر آمر حکمران کے خلاف ڈٹ کر عوام کے حق حکمرانی کے حصول کیلئے بے انتہاء قربانیاں دی ہیں اور آخر کار ہر آمرکو پسپا ہونا پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

اور آج خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی ان کے ویژن اور اس کی شروع کردہ تحریک پشتونخواو طن سمیت تمام ملک اور دنیا بھر کے کونے کونے میں موجود ہوکر مسلسل اپنی سیاسی جمہوری جدوجہد کرتی رہی ہے لیکن دوسری طرف آج کسی بھی آمر کا نام ونشان تک نہیں اور اسی طرح پشتونخوامیپ نے پشتونخوا وطن کے تمام عوام کی بلا تمیز قومی مفادات کے تحفظ اور اس کے قبضہ گیری کیخلاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیدار اور کارکن 7اکتوبر کو صبح 10بجے پشین بازار کے پروگرام اور دوپہر 12:30بجے جلوس میں بھرپور شرکت کرے اور اس کیلئے بھرپور تیاریاں کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کو جن بدترین بحرانوں کا سامنا ہے اس سے 2018ء کے دھاندلی اور سلیکشن پر مبنی انتخابات نے مزید بڑھا دیا ہے اور اس کے ذمہ دار وہ جمہوریت دشمن قوتیں اور عناصر ہے جنہوں نے سازشوں اور شعوری منصوبہ بندی کے ذریعے 2018ء کے انتخابات میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا اور اپنے مرضی کے نمائندے سلیکٹ کرکے درحقیقت جمہوریت ہی کے نام پر جمہوریت کو بدنام اور گروی کر کے رکھ دیا لہٰذا عوام کی حکمرانی پر اس شب خون کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد تیز کرنے کی مزید ضرورت ہے اور پارٹی کے عہدیدار اور کارکن اور غیور عوام ان عظیم شہدا کے برسیوں کے جلسوں وپروگراموں میں اپنی شرکت یقینی بناکر ہر آمریت کے خلاف ہونیوالی تاریخ ساز جدوجہد کی طرح اب بھی قومی فرض کو بروقت نبھائیں اور اپنے وطن کے قومی مفادات کے تحفظ اور اس پر قبضہ گیری کے خلاف شہدا کی قربانیوں کو مشعل راہ بنائیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں