کوئٹہ ،پشین اور یارو میں دو مختلف حادثات میں 9افراد جاں بحق ،11زخمی

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پشین اور یارو میں دو مختلف حادثات میں 9افراد جاں بحق جبکہ 11زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشین میں تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد محمد نسیم ،نعمت اللہ ، محمد ندیم ،عتیق اور 2نامعلوم افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ سلطان محمد ،عزیز اللہ اورایک نامعلوم شخص زخمی ہوگئے لیویز نے نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جبکہ یارو میں تیز رفتارکار اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد محمود ،حاجی عبدالسلام اورعزیز اللہ ہلاک جبکہ عبدالاحد،عزیز اللہ ، محمد صابر،سیف الرحمان ،عبدالجبار، حاجی خدائیداد ، بی بی زرسانگازخمی ہوگئے لیویز نے نعشوں اورزخمیوںکو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیاجہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

لیویز نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں