پشین ،بارش کے بعد کچے مکان کی چھت گرنے سے 4 بچیاں جاں بحق ،واقعہ میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی

منگل 5 فروری 2019 16:10

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) ضلع پشین میں بارش کے بعد کچے مکان کی چھت گرنے سے 4 بچیاں جاں بحق اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ پشین کے علاقے کلی لمڑان میں پیش آیا، جہاں بارش کے بعد 4 کمروں پر مشتمل ایک کچے مکان کی چھت اور دیواریں گر گئیں۔چھت گرنے کے نتیجے میں متاثرہ مکان میں موجود 4 بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں ، ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سی3 کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں