پشین، بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئیریلی نکالی گئی

جمعہ 13 ستمبر 2019 17:12

پشین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام عسکری کرکٹ گراؤنڈ سے بلوچستان عوامی پارٹی صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالیگئی۔ ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا۔ انڈیا کے خلاف اور کشمیریوں پاک فوج کے حق شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے، ریلی باچاخان چوک پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئیاور کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعروں سے گنج اٹھی۔ اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ ولی محمد نورزئی میر سنجر خان جمالی حیات اللہ خان ترین اور دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت ناقابل برداشت ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں