پاکستان طویل جدوجہد اور بیش بہا قربانیوں کی بدولت آزاد ہوا،،ڈپٹی کمشنر پشین شبیراحمد مینگل

آزادی کی قدر کرنیوالی قومیں ہی ترقی کے منازل طے کرتی ہیں ضلع پشین بھر میں یوم آزادی 14 اگست شایان شان طریقے سے منایا جائیگا

جمعرات 12 اگست 2021 23:29

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر پشین شبیراحمد مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان طویل جدوجہد اور بیش بہا قربانیوں کی بدولت آزاد ہوا، آزادی کی قدر کرنیوالی قومیں ہی ترقی کے منازل طے کرتی ہیں ضلع پشین بھر میں یوم آزادی 14 اگست شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی 14اگست کی مناسبت سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وسیم احمد جوگیزئی، اے ڈی سی (جنرل) امین اللہ ناصر، اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی، اسسٹنٹ کمشنر کاریزات محمدسعید دومڑ اور دیگر ضلعی و انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 14 اگست یوم ا?زادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ہمیں اپنی آنیوالی نسلوں اور نوجوانوں کو یہ بتانا ہوگا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر حاصل کیا، اور اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں یک جان ہوکر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے کہ قوم کو ان کی جدوجہد کے نتیجے میں ایک آزاد اور خودمختار ریاست ملی جس کے ثمرات آج ہمیں یوم آزادی کی صورت میں مل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب ریسٹ ہاؤس میں ساڑھے آٹھ بجے منعقد کی جائے گی جس میں مختلف اسکولوں کالجوں کے طلبہ و طالبات کے مابین تقریری مقابلے ملی نغمے ٹیبلو پیش کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کی مناسبت سے ہسپتال اور جیل کے خصوصی دورے کیے جائیں گے قیدیوں اور مریضوں میں کھانا اور تحائف تقسیم کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں