نفرتوں کو ختم کرکے ہمیںملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، ظفرعلی محمدشہی

14 اگست اہم ترین دن ہے، اس دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے اپنے اسلاف کے دئیے ہوئے اس ملک کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور سلامتی اور تحفظ کیلئے اپنے خون کا ایک ایک قطرہ بہا دینگے،ڈپٹی کمشنر پشین

ہفتہ 13 اگست 2022 22:51

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی نے کہا ہے کہ نفرتوں کو ختم کرکے ہم میں سے ہر ایک کو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،آزادی کے حصول کیلئے ہمارے آباؤ و اجداد نے بڑی قربانیاں دی،اس آزادی کی قدر کریں اور بحیثیت آزاد قوم دنیا میں نام پیدا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی 14 اگست کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائی سکول مچان میں تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت سکول کے پرنسپل طارق ڈینیل نے کی، تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواسع کاکڑ، سابق پرنسپل بازمحمد پانیزئی، اساتذہ تنظیم جی ٹی اے پشین کے صدر محمدعارف ترین، سماجی رہنماء حاجی سلطان محمد کاکڑ، چیف آف آلسادات سید بشیرشاہ آغا، سید عبدالصمد آغا، وائس پرنسپل ضیاوالدین اور سعداللہ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں کثیر تعداد میں مہمانان گرامی نے شرکت کی۔

اس دوران پروگرام میں طلباء نے تقاریر، نعت اور ٹیبلو پیش کئے۔ ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسا عظیم وطن حاصل کرنے کیلئے طویل جدوجہد اور لازوال قربانیاں دینا پڑیں،ہم سب کو مل کر اپنی اپنی فیلڈ میں بہتر سے بہترین طریقے سے فرائض سرانجام دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہاکہ14 اگست اہم ترین دن ہے، اس دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ اپنے اسلاف کے دئیے ہوئے اس ملک کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اس کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اپنے خون کا ایک ایک قطرہ بہا دینگے۔انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم آزاد وطن کی فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔

انہوں نے عوام الناس بالخصوص طلباء ، اساتذہ اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ انفرادی و اجتماعی کاوشوں سے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم سب پاکستان کے حصول اور ا س کے تحفظ اور استحکام کیلئے جانوں کے نظرانے پیش کرنے والوں کی شہادتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواسیع کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے لاکھوں قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا، پاکستان کی آزادی کیلئے جہاں لاکھوں قربانیاں دی گئیں وہاں ملک کے تحفظ اور استحکام کیلئے بھی لاکھوں افراد قربان ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر محکوم قوموں سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ پروگرام کے آخر میں پرنسپل طارق ڈینیل نے یوم آزادی پر روشنی ڈالی اور آئے ہوئے مہمانان کا شکریہ ادا کیا بعد میں تمام مہمانان کو ٹی پارٹی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں