پشین، ایمبولینس سے 600 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

بدھ 13 مارچ 2024 14:24

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) پشین کے علاقے سرانان میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق ایک خالی ایمبولینس گلستان سے کوئٹہ کی جانب آرہی تھی، تو سرانان کے مقام پر لیویز حکام نے اس کی تلاشی لی۔لیویز حکام نے ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد کرنے کے بعد اسے قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق ملزم نے چرس کی اسمگلنگ کیلئے منی بس کو ایمبولینس بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں