پشین، تعلیم ہی کے ذریعے مثالی معاشرے کا قیام ممکن ہے، بریگیڈیئر زعفران راجہ

پیر 13 مئی 2024 19:04

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) کمانڈنٹ کیڈٹ کالج پشین بریگیڈیئر زعفران راجہ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کرسکتا۔تعلیم ہی کے ذریعے ایک مثالی معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے تعلیم کو عام کر کے ہی مہذب معاشرے کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے کیڈیٹ کالج پشین کام کررہا ہے۔

جن ملکوں نے ترقی کے منازل طے کئے گئے انکی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے مختلف امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے کیڈیٹ کالج پشین کے طلبا میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے پڑوس میں رہنے والے بچوں کے والدین کو بتائے کہ وہ بچوں سکولوں میں داخل کرائیں انہوں نے کہا کہ دور جدید میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی طلبا کو حصہ لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

کیڈٹس کی محنت اور انکے والدین کی دعاں کے ساتھ ساتھ یہ تمام تر کارکردگی یقینا کالج انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے، انہوں نے کہا کہ ہر سال کیڈٹ کالج پشین کے ہونہار اور قابل طلبا مختلف کلاسز میں بہترین تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر قومی اور صوبائی سطح پر مختلف وظائف کے حصول میں کامیاب ہوتے ہیں، ملکی سطح کی مہنگی ترین LUMS یونیورسٹی لاہور نے بھی ایف ایس سی کے ہونہار طلبا کو گریجویشن میں داخلہ لینے کے بعد ایک ملین تک کے وظائف دینے کا اعلان کیا ہے جس میں کیڈٹ کالج پشین کے 13 طلبا تربیتی سیشن میں شرکت کے اہل ٹھہرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے FSc کے امتحان میں پشین کیڈٹ کالج کے طلبا نے نمایاں پوزیشن حاصل کی جو فخر کی بات ہے۔کمانڈنٹ کالج بریگیڈیئر زعفران راجہ نے کہا کہ موجودہ دور میں E-Commerce کا دور ہے ہم اسکی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں کیڈٹس کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کیلئے E-Commerce کی کلاسوں کا آغاز کیا گیا کورس کا دورانیہ تین ماہ تھا، تاہم ہمارے 20 کیڈٹس نے یہ کورس مکمل کیا۔ منعقدہ تقریب کے دوران طلبا نے بہترین تقاریر پیش کیں۔ کمانڈنٹ کالج نے 199 کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے۔۔پروقار تقریب کے انعقاد پر طلبا کے والدین نے کالج کمانڈنٹ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں