پشتونخوامیپ کی جمہوری جدوجہد قربانیاں اور عوامی خدمت ہر سطح پر نمایاں ہے،پشتونخواملی عوامی پارٹی
ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے پشتونخوا وطن کے عوام کو درپیش ہر مسئلے پر بروقت ادراک کرتے ہوئے ان کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے اور ہر قسم کی قربانی دی ہے ۔
پشتونخوامیپ پشتونخوا وطن کی وحدت ، قومی تشخص کی بحالی ، قومی واک واختیار کے حصول مادری زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دلانے ، قومی برابری ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آئین وقانون کی حکمرانی کی جدوجہد کو عام کرنے اور ملک کے جمہوری قوتوں کو ان نکات پر متحدکرنے میں ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔پشتونخوامیپ ہی نے پشتونخوا وطن میں سیاسی بیداری اور قومی دلیری کی لہر کو پیدا کرکے قوم کوامن ، ترقی اورخوشحالی کی جدوجہد کی راہ پر متعین کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے قوم کے حقوق واختیارات کے حصول کی جدوجہد میں ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور یہاں عوام کو ووٹ کا حق دلانے اور انہیں جمہوری اثرات سے بہرمند کرنے کاسہرا بھی خان شہید کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کی فکری اور تاریخی جدوجہد کی بدولت ہی پشتون ملت کو اپنی سرزمین ان کی جغرافیائی حدود اور قومی تشخص سمیت ہر شعبہ زندگی کے حقوق کا درس حاصل ہوا جو خان شہید کی وژن کا عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ہر سطح پر عوامی خدمت اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔ ہر شعبہ زندگی میں ترقیاتی کام نمایاں ہے بڑے بڑے شاہراہوں کی تعمیر ، تعلیمی اداروں کے قیام ، ہسپتالوں کی فعالیت ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، بجلی اور زراعت کی بحالی ، طلباء کو سکالر شپ اور نادار مریضوں کی امداد سمیت تمام اقدامات عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے کرپشن لوٹ مار اور انارکی کے ذریعے ہر شعبہ زندگی کو تباہ بربا د کرکے رکھ دیا تھا اور سرکاری محکموں کی حالت زار کو تباہ وبربادکرتے ہوئے انہیں اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرتے رہے اور حکومتی نظم وضبط کو برباد کرکے صرف ذاتی وگروہی مفادات کو ترجیح دی ۔آج وفاداری کے دن گھانے والوںنے ماضی میں تمام صوبے پر بدترین بدامنی اور لاقانونیت مسلط کرکے حکومتی رٹ ختم کرکے عوام کو ڈاکوئوں ، چوروں ، بھتہ خوروں کے حوالے کیا تھا ۔انہیں ماضی کی بدترین کرپشن کی یاد ستاتے ہوئے دن رات موجودہ حکومت کیخلاف بلا جواز پروپیگنڈوں میں مصروف ہے ۔ جبکہ پشتون بلوچ صوبے کے غیور عوام ان کے ماضی اور حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ ہمیشہ کی طرح غیورعوام کی رہنمائی کا کردار ادا کرتے ہوئے ملت کو ہر قسم کی مشکلات سے نجات دلانے کیلئے ہر قسم کے گھمبیر حالات میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور اپنے عوام کو ترقی وخوشحالی اور پرامن زندگی کے مقام تک پہنچا کر رہیگی۔پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشین، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس دفتری امور کو حسن طریقے سے انجام دیں، ڈپٹی کمشنر
پشین، داخلہ مہم کے دوران 17591 بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کروایا، ڈی ای او
پشین سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن دو دہشتگرد ہلاک
تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ترقیاتی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر
پشین : لیویز اہلکار کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر پشین
پشین سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،2 دہشت گرد ہلا ک،متعدد زخمی
2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
پشین لیویز نے چوری شد ہ گا ڑی برآمد کرکے چور کو گرفتار کرلیا
ؒپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی برشور علاقائی معاون و سابق کونسلر نواب خان لالا کے جواں سال بیٹا رحمت اللہ ..
پشین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق