ضلعی افسران کی پیشہ ورانہ تربیت ایک خوش آئند اقدام ہے افسران کی اپنے فرائض سے بخوبی واقفیت اور آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ کی بات چیت

منگل 7 مارچ 2017 23:09

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ ضلعی افسران کی پیشہ ورانہ تربیت ایک خوش آئند اقدام ہے افسران کی اپنے فرائض سے بخوبی واقفیت اور آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی پروگرام میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد ضلع کے مختلف محکموں کے افسران کو بی پی پی قوانین 2014سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا جس میں بی پی آر اے کی جانب سے مبشر علی خان، جہازیب ملک ، علام جان نصیر اور عبدالحمید بزدار نے سیشن کرواکر افسران کو تربیت اور آگاہی دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ نے اپنے اور ضلعی افسران کی طرف سے بی پی پی آر اے کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایسے سیشنز کا ہونا خوش ائند ہے اور آئندہ بھی ہمارے یہاںایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہئے۔ تقریب کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والے افسران میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں