سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کابم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 23 جون 2017 11:45

سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کابم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر کے قریب ہونے والے بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی آفس کے قریب ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں پر انتہائی افسوس ہے اوردعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں