کوئٹہ،نئی نسل کودینی وعصری علوم سے آراستہ کرناوقت کی ضرورت ہے ،رہنما جے یوآئی

اتوار 10 دسمبر 2017 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کنوینرحافظ سراج الدین ‘سابق اسپیکرسیدمطیع اللہ آغا،مفتی عبدالغفورمدنی،حاجی عنایت اللہ بازئی،حاجی امیرعثمان اچکزئی،سردارعصمت اللہ ترین،عبدالواسع سحر، عزیزاحمد سارنگزئی،مولانامحمدیاسر، حافظ سمیع اللہ،حاجی بشیرماما،حاجی عبدالباری بازئی ،مولانامحمدامین ودیگرنے سرہ غڑگئی میںاقراء زینت القران پبلک سکول میں تقریب اسنادونتائج سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئی نسل کودینی وعصری علوم سے آراستہ کرناوقت کی ضرورت ہے اقراء جیسے سکولوں نے دینی تعلیم کاخاطرخواہ انتظام کرکے ایک خلاپرکیاجس کے بہترنتائج سامنے آرہے ہیں انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں پاکستان میں این جی اوزایک منصوبے کے تحت محکمہ تعلیم کے نصاب میں مداخلت کررہی ہے اورنصاب سے اسلامی مضامین نکالنے کی سازشوں میں مصروف ہے بلوچستان میں بھی آئندہ دس سالہ نصاب میں اردو‘سائنس اورانگریزی کی کتابوں سے اسلامی مضامین کونکالنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام ہرگزاس کی اجازت نہیں دیتی ہم حکومت پرواضح کرناچاہتے ہیں کہ وہ اس اقدام سے بازرہے بصورت دیگرجمعیت علماء اسلام حکومت کے خلاف بھرپورتحریک شروع کرے گی انہوںنے کہاکہ سابقہ دورمیں بھی این جی اوزنے نصاب میں تبدیلی کی کوشش کی لیکن اس وقت بلوچستان اورخیبرپشتونخوامیں وزارت تعلیم کاقلمدان جمعیت کے وزراء کے پاس تھااس لئے انہوںنے یہ کوشش ناکام بنادی انہوںنے کہاکہ عصری تعلیمی اداروں کے نصاب میں تبدیلی کی ضرورت ہے مدارس آزادہیں مدارس کی خودمختاری سلب کرنے نہیں دیں گے عوام اپنے بچوں کومدارس میں داخل کریںدینی علوم کے ساتھ عصری علوم بھی ضروری ہے لیکن اسلامی تعلیمات سے اگاہی بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں