خسرہ مہلک مرض ہے ، والدین بچوں کو خسرے سے بچائوکے ٹیکے ضرور لگوائیں ، نصراللہ زیرے

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ خسرہ مہلک مرض ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ انسداد خسرہ قومی مہم کے دوران اپنے بچوں کو خسرے کے ٹیکے لازمی لگوائیں کیونکہ یہ ایک وبائی مرض جس کا روک تھام ہم سب کا قومی فریضہ ہے، یہ بات انہوں نے مشرقی بائی پاس لیبر کالونی میں خسرہ مہم کے افتتاح کے دوران کہی،انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ نہ صرف خسرہ بلکہ دیگر حفاظتی ٹیکے بھی اپنے بچوں کو لگوائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ سپورٹ آفیسر سردار سرور خان ناصر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نو ماہ سے پانچ سال کے بچوں کو مہم ٹیکے لگائے جا ئیں گے، یونین کونسل میڈیکل آفیسر محمد امین بھی اس موقع پر موجود موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں