مچھ میں جعفر ایکسپریس گزرنے سے پہلے ریلوے ٹر یک پر زور دار دھماکہ

ڈرائیور نے تباہ پٹڑی کو پہلے سے دیکھ کر ٹرین کو روک لیا ، ٹرین اور مسافر محفوظ رہے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:31

مچھ میں جعفر ایکسپریس گزرنے سے پہلے ریلوے ٹر یک پر زور دار دھماکہ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) مچھ میں جعفر ایکسپریس گزرنے سے پہلے ریلوے ٹر یک پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں ٹریک تباہ ہو گیا لیکن ٹرین اور مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مچھ اور ہرک کے درمیان جعفر ایکسپریس گزرنے سے پہلے ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹرین کی پٹڑی مکمل تباہ ہو گئی لیکن جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور نے تباہ پٹڑی کو پہلے سے دیکھ کر ٹرین کو روک لیا جس سے مسافروں اور ٹرین کو کائی نقصان پہنچاریلوے حکام نے واقع کے بعد ٹرین کی آمدورفت کو روک دیا اور دوبارہ سے پٹڑی کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں