بلوچستان جیسے صوبے کے طلباء کیلئے تعلیمی وظائف کسی نعمت سے کم نہیں ،صوبائی سیکرٹری تعلیم وسکولز محمد طیب لہڑی

اتوار 18 نومبر 2018 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) صوبائی سیکرٹری تعلیم وسکولز محمد طیب لہڑی نے بلوچستان ایجوکیشن انڈ ومنٹ فنڈ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سی ای بیف ڈاکٹر رشید خان اور کمپنی سیکرٹری سہیل احمد نے انہیں بر یفنگ دی ۔اس موقع پر ایڈ یشنل سیکرٹری تعلیم محمد جہا نگیر خان ، ایڈ یشنل سیکر ٹری لا ء محمد شو کت ، ڈویژنل ڈ ائر یکٹر سکو لز مطیب احمد خان آفریدی ،ڈپٹی سیکرٹری تعلیم منیراحمد موسیانی ، ڈی ڈی او کوئٹہ محمد عرفان ، ڈ پٹی فو کل پرسن پی پی آئی یو عبد الخالق ، اسفند یا ر بادینی ، عبدا لغفور آ غا ، سسٹم اینلسٹ عبدالشکور او رایڈ من آفیسر رضوان احمد ان کے ہمراہ تھے ۔

بر یفنگ میں سیکرٹری تعلیم کو بتایا گیا کہ بیف کی صوبے کے غریب اور مستحق طلباء و طالبات کو ہر سال ملک کے دوسرے صوبوں کی تعلیمی اداروں میںتدر یسی ومالی معا ونت فراہم کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری تعلیم نے ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بیف کی صوبے کے غریب و مستحق طلباء کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں اور بلوچستان جیسے صوبے کے طلباء کیلئے تعلیمی وظائف کسی نعمت سے کم نہیں ۔

انہوں نے ادارے کی بہتر ی کیلئے ہر ممکن و تعاون کی یقین د ہا نی کرائی او ر ادار ے کی کا رکر دگی بڑھا نے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے ہدایات دیں کہ بیف بین الاقوامی سکا لر شپس کے معیار کے مطابق طلباء کا انتخا ب کرے اور ہر داخلہ مہم سے پہلے اپنے سکا لر شپ پروگرام کااعلان کرے انہوں نے طالبات کیلئے خصوصی اسکالر شپس دینے کی ہدایات بھی دیں ۔انہوں نے بیف کے زیر انتظا م کمیٹیو ں کے فعالیت او رمربوط رابطے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں