سبی لو نی روڈ پر دو قبائل میں فائرنگ، 2 افراد جا ں بحق، ملزمان فرار

منگل 20 نومبر 2018 15:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) سبی لو نی روڈ پر دو قبائل میں فائرنگ ،دو افراد جا ں بحق، ملزمان فرار پوگئے، پولیس کے مطابق منگل کو لونی روڈ پر دوقبائل میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں روشن خان اور واحد بخش موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا شوں کو ورثاء کے حوالے کردی ،پولیس نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں