دنیا بھر میں سیکورٹی کے نام پر سڑکیں بند نہیں ہوتی. سپریم کورٹ

چیف سیکرٹری طلب‘ ڈومیسائل کی منسوخی میں چاروں صوبوں کے اٹارنی جنرل طلب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 10 دسمبر 2018 13:37

دنیا بھر میں سیکورٹی کے نام پر سڑکیں بند نہیں ہوتی. سپریم کورٹ
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10 دسمبر۔2018ء) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ کی زرغون روڈ کو ریڈ زون کے نام پر بند کیے جانے سے متعلق درخواست پر ریمارکس دیئے کہ دنیا بھر میں سیکورٹی کے نام پر سڑکیں بند نہیں ہوتی. سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیسز کی سماعت کر رہا ہے.

عدالت میں سینئر وکیل سپریم کورٹ سید نذیرآغا کی جانب سے چیف جسٹس کو درخواست کی گئی کہ آپ نے ملک بھر میں سڑکیں کھلوائی ہیں، کوئٹہ شہر میں زرغون روڈ کو ریڈ زون کے نام پر بند کیاگیاہے، جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے درخواست پر ریمارکس دیئے کہ دنیا بھر میں سیکورٹی کے نام پر سڑکیں بند نہیں ہوتی، اس موقع پر انہوں نے چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا.

ڈومیسائل کی منسوخی سے متعلق ایک وکیل مجیب ہاشمی اور دیگر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا چاروں صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرل موجود ہیں؟اس پر ایڈوکیٹ جنرل روف عطاءنے کہا کہ بلوچستان سے ہیں، باقی تینوں صوبوں سے نہیں آئے، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں،ہمیں ملک بھر کے قوانین دیکھنا ہوں گے،بہتر ہے اس معاملے کو اسلام آباد میں دیکھیں تاکہ سب وہاں موجود ہوں.

اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل عبداللہ خان نے کہا کہ میں آپ کو لوکل سرٹیفکیٹ پر کچھ بتانا چاہتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کی آئندہ سماعت اسلام آباد میں ہوگی. ڈومیسائل کی منسوخی سے متعلق ایک وکیل مجیب ہاشمی اور دیگر کی جانب سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکی گئی ہے.

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں