کوئٹہ میں پانی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے کوشاں رہا ہوں ، واسا کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے، صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ

اتوار 13 جنوری 2019 00:20

کوئٹہ۔11جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ/ واسا حاجی نور محمد دمڑ کے زیرصدارت واسا کے سو روزہ کارکردگی پر سیمینار ہوا ،جس میں اراکین صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی، احمد نواز بلوچ، اختر حسین لانگو، نصراللہ زیرے، ایم ڈی واسا مجیب الرحمٰن قمبرانی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نور محمد دومڑ نے کہا کہ لوگوں کو پانی کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

کوئٹہ میں پانی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے کوشاں رہا ہوں ۔میں واسا کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کے لئے اصلاحات لانا چاہتا ہوں۔ ایم ڈی واسا کو میں نے احکامات جاری کئے ہیں کہ واساکو فحال کرنے کے لئے تمام اہلکاروں کو متحرک کیا جائے تاکہ کوئٹہ کے لوگوں کے لئے فراہمی آب آسانی اسکے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں اپنے دستیاب وسائل میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سر توڑ کوشش کر رہا ہوں عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے ہم سب نے نیک نیتی سے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد مرنے سیمینار میں کوئٹہ کے اراکین اسمبلی سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمیں تجاویز دیں کیونکہ ہم سب نے سیاست سے بالا تر ہو کر معاشرے کی بہتری کیلئے مثبت اقدامات اٹھانا ہے سیمینار سے اراکین صوبائی اسمبلی کوئٹہ نے بھی کہا کہ پانی کی فراہمی کے لئے ڈیموں کی تعمیر اشد ضروری ہے کیونکہ وادی کوئٹہ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے جا رہی ہے اگر ہم نے کوئٹہ کے مضافات میں ڈیم تعمیر نہ کئے تو مستقبل میں پانی کا شدید بحران آئے گا اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے رائے کا اظہار کیا اور واساکو بہتر کرنے کے لئے مختلف تجاویز بھی دیے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے اس ضمن میں کہا کہ آپ اراکین اسمبلی اور دیگر ماہرین کے تجاویز کو مد نظر رکھ کر واسامیں مزید بہتری اور اصلاحات لائینگے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل سننے کے لئے ہر ایم پی اے اپنے حلقے میں کھلی کچہری لگائیں تاکہ لوگوں کے مسائل ان سے سن کر ، ہم سب اس کو زیر غور لا کر انکا بہتر حل نکالیں ،قبل ازیں ایم ڈی واسا مجیب الرحمن قبمرانی نے تمام شرکائ کو واسا کے حوالے سے اپنے محکمانہ تفصیلی بریفنگ دی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں