وزیراعلی بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کے 6 ارکان کو پارلیمانی سیکریٹریز مقرر کردیا

منگل 15 جنوری 2019 23:49

وزیراعلی بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کے 6 ارکان کو پارلیمانی سیکریٹریز مقرر کردیا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی اسمبلی کے 6 ارکان کو پارلیمانی سیکریٹریز مقرر کردیاجس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق رکن اسمبلی سردار مسعود لونی محکمہ جنگلات و حیوانات کے پارلیمانی سیکرٹری، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مبین خلجی پارلیمانی سیکرٹری برائے انرجی ڈیپارٹمنٹ ،رکن اسمبلی سکندر علی عمرانی پارلیمانی سیکرٹری برائے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، رکن اسمبلی دنیش کمار کو پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ،رکن اسمبلی بشریٰ رند پارلیمانی سیکرٹری برائے کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور شہری ترقی و منصوبہ بندی، رکن اسمبلی مہاجبین شیریں پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و پارلیمانی امور اور وومین ڈویلپمنٹ مقرر کردیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں