کوئٹہ ،فٹ پاتھوں کے درمیان صفائی کے نام پر کھودے گئے کھڈے دو ماہ بعد بھی تعمیر نہ کئے جا سکے

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) کوئٹہ میں فٹ پاتھوں کے درمیان صفائی کے نام پر کھودے گئے کھڈے دو ماہ بعد بھی تعمیر نہیں کئے جا سکے شہری کہتے ہیں کہ کھڈوں کیباعث رات کو آمدو رفت مشکل ہو گئی ہء جب کہ کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں انتظامیہ نے وسطی علاقوں کے فٹ پاتھوں پرکئی سالوں سے نصب ٹف ٹائلیں اکھاڑ دیں اور فٹ پاتھ درمیان سے کھود دئیے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر سیوریج لائنوں کی صفائی کی جا سکے لیکن دو ماہ گزرنے کے بعد نہ کھودے گئے کھڈوں کی مرمت کی گئی اور نہ ہی ان کی صفائی کی جاتی ہے۔

اس حوالے سے شہری کہتے ہیں کہ فٹ پاتھوں میں پڑے کھڈوں کے باعث دن ہو یا رات آمد و رفت مشکل ہو چکی ہے، کھڈے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ،شہریوں نے کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مسائل حل کرنے کی بجائے ترقیاتی فنڈ ز ضائع کرنے میں لگی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کھڈے بھرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں،تاہم انتظامیہ کا موقف ہے کہ فنڈز ملنے پر کام مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں