سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد کا ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ ضلع کچھی کے علاقے لنڈی کھوسو کا دورہ،پر اسرار بیماری میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا اور تشخیص کرتے ہوئے ان کا علاج شروع کردیا

بدھ 23 جنوری 2019 00:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد نے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ ضلع کچھی کے علاقے لنڈی کھوسو کا دورہ کیا اور وہاں پر اسرار بیماری میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا اور تشخیص کرتے ہوئے ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاقے میںفری میڈیکل کیمپ بھی قائم کردیا گیا ہے جس میں سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا معائنہ کریگی اور انہیں ادویات فراہم کی جائینگی ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے پر اسرار بیماری کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو علاقے کا دورہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ علاقے کے عوام نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں