کوئٹہ میں اراضی اسکینڈل میں گواہ کا بیان قلم بند نہیں ہوسکا

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں اراضی اسکینڈل میں گواہ کا بیان قلم بند نہیں ہوسکا ،جمعہ کو احتساب عدالت کے جج منور شاہوانی نے کوئٹہ اراضی اسکینڈل کیس کی سماعت کی،سماعت میں سابق ڈی سی کوئٹہ داؤد خلجی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،تاہم وکلاء صفائی کی عدم پیشی کی بناء پر گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا اور عدالت نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں