کوئٹہ ،کسٹم عملے نے دو مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روٖپے مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کسٹم کے عملے نے اسسٹنٹ کلیکٹر پروینٹو اکمل درانی ،چیک پوسٹ انچارج گل شیرزہری ،انسپکٹر موسم خان اور انسپکٹر علی احمد لہڑی نے لکپاس کسٹم چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ مزدا ٹرک اور دو کاروں سے 45ٹن چھالیہ،60نئے اور پرانے ٹائرز برآمد کرلئے جن کی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ 20لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں اے سی کسٹم اکمل درانی کی قیادت میں عملے نے کسٹمز اسٹیشن دالبندین نے 9ٹن کے قریب غیر ملکی پولیپروپلین بیگز اور ڈش واشنگ میں استعمال ہونے والی لیک ویڈ برآمد کرلی جس کی قیمت51لاکھ روپے بتائی جاتی ہے کلیکٹرپریونٹو ڈاکٹرافتخار احمد نے کسٹم عملے کی کارروائیوں کوسراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں