نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان آباد کریں، ملک نعیم خان باز ئی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:45

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) صوبائی مشیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان باز ئی نے کہا ہے کہ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان آباد کریں کھیل محبت آخوت بھائی چارے کا نام ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے جس سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیب زئی کرکٹ سٹیڈیم اغبرگ میں پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر کیا جس میںغیب زئی قلندر نے آٹھ وکٹوں سے میچ جیت لیا انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ہار جیت ہمیشہ کھیل کا حصہ ہوتا ہے جس سے کھلاڑی کو ہرگز مایوس نہیں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ نوجوان کھیلوں کی طرف توجہ دے رہے ہیں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے میدان آباد کرنے چاہیے کیونکہ کھیلوں کے ذریعہ ہی علاقے میں امن آتا ہے اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوتی ہے کھیل محبت اخوت بھائی چارے کا نام ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں نمائندوں نے کبھی عوام کا حال نہیں پوچھا ووٹ لینے کے لیے پانچ سال تک عوام کو بے یارومددگار چھوڑا تمام فنڈز من پسند افراد کے لیے استعمال کیا اس لیے عوام پانی بجلی کھیلوں کے میدان اور گیس سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کی بلاامتیاز خدمت اولین ترجیح ہے عوام نے جو ذمہ داری دی ہے ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اس موقع پر صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی نے دونوں ٹیموں کے لیے پندرہ پندرہ ہزار روپے اور ایک لاکھ روپے نقد اپنی جیب سے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے دینے کا اعلان کیا تقریب سے ملک عرفان بازئی، نقیب اللہ خان صلاح الدین نے خیالات کااظہار کیا انہوں نے کہا کہ ملک نعیم خان بازئی انتہائی مصروفیت کے باوجود کھلاڑیوں اور عوام کے لیے ہر میدان ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں اس سے قبل بھی لوگ کامیاب ہوئے مگر ان کے پاس عوام سے ملنے کے لیے وقت نہیں تھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں