کوئٹہ میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 10سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

اتوار 21 اپریل 2019 13:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) کوئٹہ میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 10سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پہلا واقعہ سیٹلائیٹ ٹائون میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس کے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کوئٹہ سٹلائیٹ ٹائون میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں حیات نامی شخص موقع پر ہی جائے جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے۔ دریں اثناء کوئٹہ کے علا قے مری آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 10سالہ بچہ جا ں بحق ہو گیا۔ پولیس نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں