ضلع شیرانی میں ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق 8افراد زخمی ہوگئے

اتوار 16 جون 2019 22:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2019ء) ضلع شیرانی میں ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق 8افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق اتوار کو ضلع شیرانی کے علاقے دھناسر کے مقام پر ڈیر ہ اسماعیل خان سے کوئٹہ جانے والی مسافر وین تیز رفتار ی کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 8افراد ظفر، آصٖف ،ظہیر احمد ،حفیظ ، ضیغم ،امیر حسین اور ناصر حسین زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں