کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری رہا

بدھ 14 اگست 2019 14:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بدھ کو عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ 14 اگست اور جشن آزادی کی تقریبات نے عیدالاضحیٰ کا مزہ دوبالا کر دیا ہے،بدھ کو عید قربان کی قربانی سے فارغ ہوجانے والے افراد عزیز واقارب میں گوشت کی تقسیم میں مصروف رہے جبکہ خواتین گوشت کو محفوظ کرنے اور مزے مزے کے کھانوں کے ذریعے دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں۔

دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کے لیے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کرلی گئی ہیں۔جن افراد نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن قربانی فریضہ سرانجام دے دیا وہ بدھ کو مہمانوں کے استقبال اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف رہے جبکہ یوم آزادی نے عید الاضحیٰ کے تیسرے دن کی خوشیاں دوبالا کردی ہیں اور مرد وخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرکے اپنے سینے پر قومی پرچم لگا کر جشن آزادی کی تقریبات اور عیدالاضحیٰ کو خوب انجوائے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام طبقات کے لوگوں نے علاقائی رقص، ڈھول کی تھاپ پر اتھڑ کر کے جشن آزادی کی تقریبات کو چار چاند لگا دئیے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں