جماعت اسلامی کا 79واں یوم تاسیس ملک بھر کی طرح بلوچستان میں آج منایا جائیگا

اتوار 25 اگست 2019 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں آج صوبہ بھر میں سیمینار ز،جلسہ ،تقاریب منعقد کیے جائیں گے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر سمیت اضلاع کے دفاتر، مراکزاسلامی میں جماعت اسلامی کے پرچم کشائی بھی کی جائیگی ملک کی ترقی خوشحالی ،امن واسلامی حکومت کے قیام کیلئے خصوصی دعائوں ،کیک کاٹنے کابھی اہتمام کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،نائب امیر بشیر احمدماندائی نصیرآباد،جعفرآباد،صحبت پور،ڈیرہ مراد جمالی ،ڈیرہ اللہ یار ،صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ژوب،لورالائی میں یوم تاسیس کے تقاریب سے خطاب کریں گے ۔ جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام کوئٹہ میں مختلف مقامات پر تقاریب منعقد ہوگی جس سے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران و ضلعی امیر حافظ نور علی ودیگر ذمہ داران خطاب کریں گے حب، لسبیلہ،ہرنائی،ڈیرہ بگٹی سمیت مختلف مقامات پر بھی یوم تاسیس کے تقاریب منعقدہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں