سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ بلو چستان سائرہ عطاء کا کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن(ر)طارق زہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 15:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ بلو چستان سائرہ عطاء نے کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن(ر)طارق زہری ان کے ڈرائیور اور گن مین کے ٹریفک حادثے میں جابحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میںسائرہ عطاء نے کمشنر مکران کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ کیپٹن (ر)طارق زہری قابل، باصلاحیت، محنتی اور ایماندار افسر اور نفیس شخصیت کے مالک تھے ،ان کے انتقال سے صوبہ ایک اچھے افسر سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے ان کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں