موجودہ صوبائی حکومت ایسے اقدامات اٴْٹھا رہی ہے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی

اتوار 20 اکتوبر 2019 23:55

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت ایسے اقدامات اٴْٹھا رہی ہے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا وژن عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود ہے،عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن بناتے ہوئے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں گے،تعلیم،صحت اور انفراسٹر یکچر کی بہترین سہولیات سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

(جاری ہے)

ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا چاہتے ہیں تاکہ عوام کا اپنے نمائندوں پر اعتبار برقرار رہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نا صرف عوام بلکہ حکمرانوں کے اپنے مفاد میں ہے، اس سے عوام اور نمائندوں کے درمیان مثبت روابط برقرار رہتے ہیں اور اس کاٴْ فائدہ پورے معاشرے کو پہنچتا ہے، ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت خدمت کے جذبے سے سرشار ہے،ہمارا مقصد صوبے کی ترقی و خوشحالی ہے جس کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں