کیسکوکے زیراہتمام مختلف آپریشن سرکلز میں صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جائیں گے

جمعرات 21 نومبر 2019 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام مختلف آپریشن سرکلز میں صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں بروزہفتہ23نومبرکو کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کے زیراہتمام کیسک کچہری سب ڈویژن کے دفتر واقع بروری روڈکوئٹہ میںبروز ہفتہ23نومبرکو بوقت صبح10بجے کھلی کچہری منعقدہو گا اسی طرح کوئٹہ سے باہر کیسکو پشین سرکل کے تحت چمنI سب ڈویژن کے دفترواقع چمن شہرمیں،خضدارسرکل کے تحت کیسکوسوراب سب ڈویژن کے دفترسوراب شہرمیں ، کیسکوسبی سرکل کے زیراہتمام ڈھاڈر سب ڈویژن کے مچھ سب آفس میںجبکہ کیسکولورالائی سرکل کے تحت دکی سب ڈویژن کے دفتر واقع دکی شہر میںبروزہفتہ23نومبرکو بوقت صبح10بجے کھلی کچہریاںمنعقد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہر یوںمیںکیسکو آپریشن سرکل کے تمام متعلقہ ا فسران کی موجودگی میں صارفین کی شکایات اور اُنکے ازالہ کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ لہٰذا کیسکونے متعلقہ آپریشن ڈویژنزکے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے متعلق شکایات اوربجلی سے معلق دیگرمسائل کے حل کیلئے اپنے متعلقہ دفاترمیں منعقدہ کھلی کچہریوںمیں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین کی بر وقت شکایات کاازالہ کر کے انہیں ریلیف دیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں