بلوچستان اسمبلی میں 8، سینیٹ میں 6سینیٹرز نے الیکشن کمیشن میں اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کئے

جمعہ 22 نومبر 2019 21:08

بلوچستان اسمبلی میں 8، سینیٹ میں 6سینیٹرز نے الیکشن کمیشن میں اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کئے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) الیکشن کمیشن میں سینیٹ اور ارکان بلوچستان اسمبلی کے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کرنے والے بلوچستان اسمبلی میں 8جبکہ سینیٹ میں 6سینیٹرز نے ظاہر کئے ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں 8 ارکان نے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کیے ہیں، جن میں سے 4 کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی )سے ہے، ایک کا تعلق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کا ایک بی این پی پاکستان ایک جبکہ ایک کا تعلق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے علاوہ ازیں ایک آزاد رکن اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کے پاس 13 کلاشنکوف رائفلز ہیں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن میر سکندر علی کے پاس 10 لاکھ روپے مالیت کے ہتھیار موجود ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن سلیم احمد کے پاس 7 لاکھ کے ہتھیار، بی اے پی کے ضیااللہ کے پاس 6 ہتھیار جبکہ میر محمد خان لہری کے پاس 4 لاکھ 70 ہزار روپے کے ہتھیار موجود ہیں فہرست میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اختر حسین، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے سید احسان شاہ اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق شامل ہیںسینیٹ میں مجموعی طور پر نیشنل پارٹی کے محمد اکرم اور میر کبیر محمد شہی ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ، سردار اعظم موسی خیل(مرحوم)، آغا شاہ زیب درانی اور آزاد رکن سردار شفیق ترین شامل ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں