اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدلارزاق چیمہ کی خدمات تاحکم ثانی بدستور حکومت بلوچستان کی صوابدید پر برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

منگل 31 مارچ 2020 15:45

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدلارزاق چیمہ کی خدمات تاحکم ثانی بدستور حکومت بلوچستان کی صوابدید پر برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس سے قبل گریڈ 21 میں ترقی پر پاکستان پولیس سروسز کے سینئر افسر عبدالرزاق چیمہ کی خدمات بلوچستان سے حکومت پنجاب کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے نئے حکم نامے کے مطابق عبدالرزاق چیمہ کو آئندہ احکامات تک بدستور بلوچستان میں خدمات جاری رکھنے کا کہا گیا ہے اس وقت عبدالرزاق چیمہ ڈی آئی جی کوئٹہ متعین ہیں اور اب قوی امکان ہے کہ ان کو بطور ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں