کوئٹہ، قربانی کے جانور وں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی

بکرے اور دنبے کی کھال 50سے ڈیڑھ سو روپے جبکہ بیل کی کھال 500روپے میں فروخت

پیر 3 اگست 2020 16:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) کوئٹہ میں قربانی کے جانور وں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی بکر اور دنبے کی کھال 50سے ڈیڑھ سو روپے جبکہ بیل کی کھال 500روپے میں فروخت ہوئی ،تفصیلات کے مطابق رواں سال عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی کوئٹہ میں بکرے اور دنبے کی کھال 50سے ڈیڑھ سو روپے میں فروخت ہو ئی جب کہ بیل کی کھال 500سے 600روپے میں فروخت کی گئی ،کھالوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کھالیں فروخت کرنے والے افراد بھی پریشانی شکار رہے انہوں نے کہا کہ کھالوں کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیںجسکی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں