وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 5 اگست 2020 18:38

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے،وزیراعلیٰ کی جانب سے سیکریٹری صحت کو ہیپاٹائٹس کی موجودہ صورتحال، ہیپاٹائٹس کی پھیلاؤ کی وجوہات، ہیپاٹائٹس کی پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات اور اس حوالے سے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں