×ی این پی بلوچ ‘ پشتون ‘ ہزارہ اور بلوچستانیوں کو یکجا کر کے بلوچستان کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کر رہی ہے،صوبائی رہنما

بدھ 5 اگست 2020 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2020ء) بی این پی بلوچ ‘ پشتون ‘ ہزارہ اور بلوچستانیوں کو یکجا کر کے بلوچستان کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کر رہی ہے کوئٹہ کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی کی حیثیت سے ہماری یہ خواہش ہے کہ بلوچستان سے تنگ نظری کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے عوام متحد ہو اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں کا اجلاس گزشتہ روز سید ناصر علی شاہ ہزارہ کی رہائش پر منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ایم این اے آغا حسن بلوچ، مرکزی ھیومن رائیٹس سیکریٹری موسی بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے اختر حسین لانگو، بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل منیر جالب بلوچ، ضلعی قائمقام ملک مہی الدین لہڑی ،ضلعی جنرل سیکریٹری آغا خالد دلسوز، نائب صدر طاھر شاہوانی ایڈوکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری لقمان کاکڑ،سابق رکن قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ ھزارہ،بی ایس او کے سابق چیرمین واحد بلوچ،حاجی محمد ابراہیم پرکانی، سردار رحمت اللہ قیصرانی، ملک ابراھیم شاہوانی، ھدایت اللہ جتک ،جان محمد مینگل،عبدالخالق عرفء جانان بلوچ،نعمت ھزارہ ،آغا محمد حسین ھزارہ، مبارک علی ھزارہ، کیپٹن محمد علی ھزارہ، نسیم جاوید ھزارہ، نعمت مظہر، اسحاق جان حیدری، رضا زاہدی،لیاقت کھیازئی و دیگر نے شرکت کی ملاقات اور اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بلوچ ‘ پشتون ‘ ہزارہ و بلوچستانی عوام کو یکجا کر کے تنگ نظری کی سیاست کی بیخ کنی کر رہے ہیں انسانیت کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے پارٹی کو اعزاز حاصل ہے کہ کوئٹہ سے تعصب ‘ نسل پرستی کے خاتمے میں کردار ادا کر رہی ہے پارٹی نے بڑی جدوجہد اور قربانیاں دی ہیں اور آج کوئٹہ کی سب بڑی پارلیمانی جماعت اور بلوچستان میں بی این پی بڑی سیاسی قوت ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام آپس میں شیروشکر ہو کر جدوجہد کریں اس حوالے سے پارٹی ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی ہم معاشرے میں ترقی پسند خیالات و افکار کو مثبت انداز میں اجاگر کر رہے ہیں پارٹی کو عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہے عوام کو دست و گریبان کرنے کی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنایا آج کوئٹہ و بلوچستان کے عوام بی این پی کے سہ رنگہ بیرک تلے جدوجہد کر رہے ہیں اسی لئے تمام اقوام کے لوگ بی این پی میں شامل ہو کر پارٹی کو نجات دہندہ جماعت گردانتے ہیں سردار اختر جان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے ہماری کوشش ہو گی کہ ہم عوام کو قریب لا کر سماجی رشتوں کو مضبوط بنائیں اور شعوری سیاسی نظریاتی جدوجہد کے ذریعے کوئٹہ سمیت بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں تاکہ کوئٹہ ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے بلوچستانی عوام کے حقوق کے امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں بلوچستان میں اپوزیشن اور مرکز میں آزاد بینچوں پر ہونے کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں