ایران کے قونصل جنرل حسن درویش کا صوبائی وزراء اور تاجر رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:20

کوئٹہ۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن درویش نے صوبائی وزراء اور تاجر رہنماؤں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف ظہرانہ دیا، ظہرانے میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ماحولیات حاجی میٹھا خان کاکڑ،صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ/واسا نور محمد دومڑ، تاجر رہنما حاجی رفو جان بڑیچ سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے، پاک ایران دوستی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں