اچھی طرز حکمرانی کو قائم رکھنے میں سرکاری آفیسروں کا کلیدی کردار ہے،گورنربلوچستان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ اچھی طرز حکمرانی کو قائم رکھنے میں سرکاری آفیسروں کا کلیدی کردار ہی. انہوں نے پاکستان پروینشل سروسز اکیڈمی پشاور سے پری سروس کورس مکمل کرنے والے بلوچستان کے اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکشن آفیسرز پر زور دیا کہ آپ کو کسی قسم کے دبائو میں آنے کی بجائے ایک سچے خادم کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنا چاہیے۔

کیونکہ سرکاری افسران عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم ہوتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں پاکستان صوبائی سروسز اکیڈمی پشاور سے پری سروس کورس مکمل کرنے والے بلوچستان کے سول افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر سینئر ریونیو قمر مسعود، صوبائی سیکرٹری سعید جمالی اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر شاہنواز علی بھی موجود تھی. سول آفیسروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا پری سروس کورس مکمل کرنے والے بلوچستان کے سول افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ آپ اپنے عمل و کردار سے قومی توقعات پر پورا اترنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کرینگی. انہوں نے کہا کہ پری کورس کی تکمیل بعد آپ پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ آپ ہر قسم کے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں. گورنر یاسین زئی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی چٹاگانگ کی تقریر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ دن گئے جب ہمارے ملک پر نوکر شاہی کا راج تھا۔

(جاری ہے)

یہ عوام کی حکومت ہے اور عوام کے سامنے جوابدہ، حاکمیت کے تکبر کا نشہ ٹوٹنا چاہیے۔ ماضی کی روایات کو طاق میں رکھ دیجئے اب آپ حاکم نہیں رہے آپ کا حکمران طبقہ سے تعلق نہیں، اب آپ پاکستان کے ملازمین ہیں۔ آپ انہیں محسوس کرائیں کہ آپ ان کے خدمت گار اور دوست ہیں۔ عزت تکریم انصاف مساوی برنائو اور غیر جانبداری کا اعلیٰ معیار قائم کیجئے۔‘‘ گورنر بلوچستان نے آخر میں پاکستان صوبائی سروسز اکیڈمی پشاور میں پری سروس کورس کی تکمیل پر بلوچستان کے سول آفیسرزمیں اسناد تقسیم کئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں