قلات میں بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل درندگی کی انتہاء ہے ،صوبائی ترجمان نیشنل پارٹی

منگل 27 اکتوبر 2020 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں قلات سے کمسن بچے کے اغواء جنسی ذیادتی اور قتل کو درندگی کی انتہا قرار دیا اور اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کے بڑھتے ہوئے رجحانات تشویشناک ہے۔ لسبیلہ و میزء اڈہ میں بچوں سے ہونے والی زیادتیوں کو سنجیدگی سے لیا جاتا تو قلات میں وحشیانہ پن نہ ہوتا۔

وزرات داخلہ صرف واقعات کا نوٹس اور مذمت تک محدود ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ میزء اڈہ میں بچے سے زیادتی اور قتل کے بعد عدلیہ نے احکامات جاری کئے تھے کہ تمام اضلاع میں ایسے واقعات کی تدارک کیلیے حکمت عملی بنایا جائے اور الرٹ رہا جائے تاکہ درندہ صفت انسانوں کی نہ صرف نشاندھی ہو تاکہ ان کو عبرت کا نشانہ بنایا جاتا۔مگر افسوس ہے کہ حکومت کی ترجیحات صرف اخباری دعوے اور غیر جمہوری عناصر کی خوشنودی حاصل کرنے تک ہے۔جو کہ قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ قلات میں کمسن بچے کی ذیادتی و قتل کے مرتکب مجرمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کا انجام عبرتناک بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں