وزیراعلی بلوچستان کا سابق وزیراعلی نواب ثناء اللہ خان زہری کی والد ہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 15 جنوری 2021 23:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور تحریک انصاف کے رہنماء نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں