چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وزیراعلیٰ بلوچستان کو بچانے کیلئے کوئٹہ آمد

جام کمال سے اہم ملاقات ،تحریک عدم اعتماد ،ناراض ارکان کے تحفظات اور خدشات بارے تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی وزیراعلیٰ بلوچستان کو بچانے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ،وزیراعلیٰ جام کمال سے اہم ملاقات تحریک عدم اعتماد ،ناراض ارکان کے تحفظات اور خدشات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ بلوچستان میں سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ،کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے اہم ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز منظوراحمد کاکڑ،میرسرفرازاحمدبگٹی ،نصیب اللہ بازئی ،احمد خان ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ،ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ،پارٹی کے ناراض ارکان اسمبلی کے خدشات اور تحفظات سمیت سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں