چاغی،پاک ایران تجارتی راہداری زیروپوائنٹ چھ ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی

پیر 20 ستمبر 2021 16:11

چاغی،پاک ایران تجارتی راہداری زیروپوائنٹ چھ ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) تفتان سرحد پر واقع پاک ایران تجارتی راہداری زیروپوائنٹ چھ ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی جس کے بعد ایران سے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیاء کی درآمد شروع ہوگئی۔تفتان کی مقامی انتظامیہ کے حکام کے مطابق ایرانی حکام نے مذکورہ گیٹ کھولنے سے قبل اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد و دیگر حکام سے ملاقات کی جس میں زیروپوائنٹ کی اوقات کار اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے زیروپوائنٹ کھولنے کے بعد مقامی تاجروں اور مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ خیال رہے کہ زیروپوائنٹ سے دونوں ممالک کی سرحدی علاقوں میں آباد تاجر ٹیکس فری تجارت کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے کوئی واضح وجہ بتائے بغیر طویل عرصے تک زیروپوائنٹ بند رکھنے کے خلاف مقامی تاجروں، مزدوروں اور سیاسی کارکنوں نے متعدد بار احتجاج کیا جس کو بنیاد بناکر اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے ایرانی حکام کے ساتھ گفت و شنید کی جس کے بعد زیروپوائنٹ کا کھلنا ممکن ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں