جلگئی کراسنگ پوائنٹ بمقام راجئے کا افتتاح کردیا گیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) بلوچستان کے عوام کے لئے پاک ایران تیل کی تجارت کا ایک اور کراسنگ پوائنٹ جلگئی کراسنگ پوائنٹ بمقام راجئے کا افتتاح کردیاگیا۔ افتتاح کے موقع پر مقامی معززین، ایف سی ساوتھ کے سیکٹر کمانڈر (نارتھ)، کمانڈنٹ تافتان رائفلز، ڈی سی چاغی اور نیو راجے اور تالاب کلی کے لوگ موجود تھے۔

(جاری ہے)

یہ کراسنگ پوینٹ مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا عوامی مطالبہ پورا ہونے پر مقامی معززین نے ایف سی اور حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ یہ بارڈر علاقے کی ضرورت تھی جس کہ کھلنے سے کاروبار بڑھے گا اور بے روزگاری کم ہوگی۔

علاقے کے عمائدین نے یقین دہانی کروائی کہ ملک سے دہشت گردی ختم کرنے میں عوام، ایف اسی اور پاک فوج کے شانا بشانہ کھڑی ہے انہوں نے مزید یقین دلایا کہ وہ اس معاشی سرگرمی کی حفاظت کے لئے غیر قانونی اسمگلنگ اور دیگر غیر منصفانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لئے زیادہ ذمہ دار اور فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں