پاکستان کا دفاع مضبوط ہے ،یوم تکبیر پاکستان کی ترقی اور سالمیت کیلئے بے لوث خدمت کرنے کا درس دیتا ہےوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

ہفتہ 28 مئی 2022 20:44

پاکستان کا دفاع مضبوط ہے ،یوم تکبیر پاکستان کی ترقی اور سالمیت کیلئے بے لوث خدمت کرنے کا درس دیتا ہےوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یوم تکبیر کے موقع پر اہلیان بلوچستان سمیت پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 24 سال قبل 28 مئی 1998 کو ہونے والے ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور پاکستان نے اپنے تمام دشمنوں پر واضح کر دیا کہ وہ کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کا یہ کارنامہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بھی قابل فخر ہےان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس کام کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دیں۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی ترقی اور سالمیت کے لیے بے لوث خدمت کرنے کا درس دیتا ہے اور میں یہ جذبہ اجاگر کرتا ہے کہ ہم اپنے وطن کی دفاع اور حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں