صوبائی حکومت بلوچستان میں بڑھتی ہوئی ابادی اوروسائل میں توازن پیدا کرنے کی حکمت عملی کو اپنی ترجیحات میں رکھے گی،صوبائی وزیر پی ایچ ای

جمعرات 9 مئی 2024 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے پاپولیشن کونسل کے زیر اہتمام سیاست آبادی اور تر قی برائے پارلیمانی فورم اور وسائل میں توازن کے افتتاحی اجلاس میں بطور مہمان خاص شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان صوبے میں بڑھتی ہوئی ابادی اور وسائل میں میں توازن پیدا کرنے کی حکمت عملی کو اپنی ترجیحات میں رکھے گی اور بلوچستان حکومت پائیدار ترقی کے ہداف کے حصول کے لیے ایسی دیر پالیسی کی بنیاد رکھی جائے گی جس سے ان مسائل کا حل کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ مستقبل میں آنے والی نسلوں اور حکومتوں کو اس حوالے سے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

صوبائی وزیر پی ایچ ای کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں پانی بحران پر خطرے کی گھنٹیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں، اور یہ بلاوجہ نہیں ہے۔ ہمیں جس پانی بحران کا سامنا ہے اسے نظر انداز کرنا ناممکن ہے، چاہے وہ پھر شہروں میں پینے کے پانی کی قلت کی صورت میں ہو یا زراعت میں کم پیداوار، کئی علاقوں میں آبی وسائل کے زہر آلود ہونے کی یا کسی خطرناک شکل میں ہو۔ ان تمام خطرات کو حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں