طب کے شعبے میں علم کو اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے کانفرنسوں کا باقاعدگی سے انعقاد ضروری ہے ،سیکرٹری صحت بلوچستان

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو اینٹرولوجی اینڈ جی آئی اینڈوسکوپی کی 40ویں سالانہ کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کانفرنس گیسٹرو اینٹرولوجی اور میڈیسن کے تربیت یافتہ ڈاکٹروں کو جدید تحقیقی اور طبی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جس کے ذریعے وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی بہتر بنا سکیں گے۔

اس اقدام سے انہیں طبی پیشے کی عملی زندگی میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔طب کے شعبے میں اپنے علم کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے اس طرح کی کانفرنسوں کا باقاعدگی سے انعقاد بہت ضروری ہے اور پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو اینٹرولوجی اینڈ جی آئی اینڈوسکوپی اس اہم ضرورت کو ہمیشہ مدنظر رکھتے ہوئے ایسی کانفرنسوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سیکرٹری صحت نے کانفرنس کے شرکا۶ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرواٹرالوجی اینڈ جی آئی اینڈوسکوپی کی سالانہ کانفرنس صحت فراہم کرنے والوں کے لیے اپنے علم، تحقیقی کام کو پیش کرنے اور اس سے اپ ڈیٹ حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر داود غلزئی نے توقع ظاہر کی کہ یہ کانفرنس مستقبل کے معدے کے ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گی اور وہ اپنی عملی زندگی میں مریضوں کا علاج اور طریقہ کار کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں گے۔کانفرنس کے مرکزی سیشن میں سٹیٹ آف آرٹ لیکچرز اور اصل مقالے پیش کیے جا رہے ہیں،اور عوام کے لیے آگاہی سیشن بھی اہتمام کیا گیا۔

پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو اینٹرولوجی اینڈ جی آئی اینڈوسکوپی کی 40ویں سالانہ کانفرنس19سے 21 اپریل تک کوئٹہ میں جاری رہے گی۔ اس سہ روزہ کانفرنس میں اندرون ملک اور دیگر ممالک سے تقریباً 300 سے زائد طبی ماہرین شرکت کر رہے ہیں کانفرنس میں برطانیہ، یورپ، امریکہ کے سینئر فیکلٹی ممبران اور ڈاکٹرز شرکت کر رہے ہیں جبکہ کانفرنس کے پہلے دن میں نوجوان ڈاکٹروں کو اینڈوسکوپی سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی۔

پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو اینٹرولوجی اور جی آئی اینڈوسکوپی کے زیر اہتمام ہونے والی اس کانفرنس میں وائرل ہیپاٹائٹس کی روک تھام، سیلیک بیماری کے بارے میں آگاہی، آنتوں کے فنکشنل ڈس آرڈر اور غذائی نالی کے زخموں ماہرین نے تحقیاتی مقالے پڑھے چیئرمین سائنٹیفک کمیٹی پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرواٹرالوجی اینڈ جی آئی اینڈوسکوپی ڈاکٹر عبدالمالک اچکزئی نے بتایا کہ سوسائٹی نے ڈاکٹروں اور تکنیکی ماہرین کے لیے اہم موضوعات پر کانفرنس میں ورکشاپس کا انعقاد کیا، جس میں 'ہینڈز آن ایکسپیرینس ورکشاپ، بنیادی اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ اور سینڈل جی آئی موٹیلیٹی شامل ہیں۔

صدر پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرواٹرالوجی اینڈ جی آئی اینڈوسکوپی پروفیسر شیر رحمان، جنرل سیکرٹری پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرواٹرالوجی اینڈ جی آئی اینڈوسکوپی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نازش بٹ، سربراہ شعبہ گیسٹرو لیاقت نیشنل ڈاکٹر لبنی کمانی، پروفیسر ڈاکٹر سعد خالد نیاز پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب، پروفیسر ڈاکٹر عامر نواز، پروفیسر ڈاکٹر ضیغم عباس، پروفیسر ڈاکٹر وسیم جعفری کانفرنس کا حصہ تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں