دکی کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین کان کن پھنس گئے

اتوار 12 مئی 2024 20:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) دکی کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین کان کن پھنس گئے ، ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

مائنز انسپکٹر صابر شاہ کاکڑ کے مطابق اتوار کو دکی میں ناصر آباد کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین کانکن کان کے اندر پھنس گئے مائنز انسپکٹر صابر شاہ کاکڑ ۔انہوں نے کہابتایا کہ کانکن چھ سو ستر فٹ نیچے پھنسے ہوئے ہیں جنہیں باہر نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کہ دوسری کوئلہ کان کے ہوائی راستے کے ذریعے کانکنوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔امید ہے ریسکیو آپریشن جلد مکمل کیا جائیگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں