&ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کواپنا کر دارادا کرنا ہو گا، سینیٹر شیخ بلال مندوخیل

اتوار 26 مئی 2024 21:10

ً کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر شیخ بلال احمد خان مندوخیل نے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کواپنا کر دارادا کرنا ہو گا،موجودہ سنگین حالات کے پیش نظرصدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ہم نے اپنے سیاسی کیریئر میں بہت سے اتحاد بنتے ٹوٹتے اور پھر بنتے دیکھے ہیں سیاست میں معافیاں نہیں نظریات ہوتے ہیں اور اتحاد چلانا بہت مشکل کام ہوتا ہے ملک میں ہونے والی بدترین مہنگائی کی وجہ عمران خان کے غلط فیصلے ہیں۔

سابق وزیراعظم کسی اور کو قربانی کا بکرا بنا کر خود نہیں بچ سکتے، آئی ایم ایف سے غلط ڈیل کا اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کے پاس ایک اہل حکمران والی سمجھ بوجھ بالکل نہیں انہوں نے کہاکہ اگر ہم ماضی قریب کو دیکھے تو پتہ چلاتا ہے کہ پہلے آئی ایم ایف سے معاہدے سے گریز کا دفاع کیا، پھر تاخیر سے معاہدہ کرکے غلط ڈیل کا دفاع کیا اور بعد میں اس سے بھی پی ٹی آئی نے یوٹرن لے لیا، عمران خان غلطیاں کرتے ہیں، غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں اور پھر وہی غلطیاں دوہراتے ہیں، یہ ملک ہے، کوئی کلاس روم نہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان اپنے منہ سے میاں مٹھو نہ بنیں وہ حکومت کو چھوڑیں عوام سے پوچھیں کہ وہ ان کی اڑھائی سالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں یا نہیں میڈیا ان کے ساڑے تین سال کے دوران کیے گئے تمام اعلانات کو دکھائے تاکہ عوام کو بھی پتہ چل سکے کہ ان سے کیے گئے کتنے وعدے پورے کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں